اسلامی نیاسال مبارک
نیےعہد ، اور نیے عزم ، کے ساتھ ، اسلامی سال " ۱۴۳۸ھج " کا آغاز
نفرت کے ہر اک بند کو مِسمار کیا جاے
الفت کی ہر اک راہ کو ہموار کیا جاے
اسلامی نئے سال کا آغاز، مبارک
مل جُل کے سدا رہنے کا اقرار کیا جاے
پھولوں سےبدل جائیں طبیعت کےسبهی خار
ماحول اخوت کا، وہ تیار کیا جاے
خودغرضی و لالچ کی سیاہی کو مٹاکر
ہر ذات کو اخلاص کا مینار کیا جاے
آداب محبت، در فاروق سے لیکر
دل عشق رسالت میں گرفتار کیا جاے
ہوں گےنہ کہیں،اورکسی حال میں رسوا
گرخود کو سدا حق کا طرفدارکیا جاے
دستورحسینی پہ چلیں اہل وفا سب
فطرت کو شجاعت کا علمدار کیا جاے
پهر طالب بیعت ہیں زمانے کے یزیدی
پهر اسوۂ شبیر کو ہتهیار کیا جاے
ہستی میں رَمَق، صبر و تحمل کی بساکر
آسان ،، زمانے کا ہر آزار کیا جاے
بچناہے اگر ذات پرستی کی وبا سے
ہر فرد کو ملت کا وفادار کیا جاے
فتنوں کو ہَوا دیتےہیں جو لوگ،اُنہیں اب
اِس شغلِ بد انجام سے بیزار کیا جاے
تشہیر سے نقصان ہی نقصان ہے سب کا
ہر مسئلہ حل،، اب پسِ دیوار کیا جاے
ملحوظ رکها جاے اکابر کے ادب کو
سب کے لیے تعظیم کا اظہار کیا جاے
شدت نہ ہواُن میں،جو مسائلہیں فروعی
آسانئِ مذہب کو ،، نہ دشوار کیا جاے
ہر سمت ہوں اخلاق و مروّت کے اجالے
افکار کو اقدار کا معمار کیا جاے
لہجے میں محبت کی طروات ہو فریدی
صحراے وفا کو یونہی گلزار کیا جاے
از ```محمد سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی،``` بارہ بنکوی ، مسقط عمان +96899633908
No comments:
Post a Comment