Shayad Ye Muhasba Aur Ruju Ilallah Ka Waqt Hai, Urdu Post. - JaisheMillat

JaisheMillat

Behtreen Ibadat Ilm-E-Deen Hasil karna Hai,~

Latest Tweets

test banner

Post Top Ad

Responsive Ads Here

23 November 2016

Shayad Ye Muhasba Aur Ruju Ilallah Ka Waqt Hai, Urdu Post.

شاید یہ محاسبہ اور رجوع 

          الی اللہ کاوقت ہے 


دورے حاضر کا فرعون نریندر مودی کااپنی رعایا اور ملک کے عوام پہ ظلم وستم بالکل ظاہر ہے_پوراملک اس ظالم و جابر حکمراں سے پریشان ہے_پانچ سو اور ہزار کے نوٹ کولےکر عام رعایا کا جینا دشوار تر ہو گیا ہے دورے حاضر کے فرعون کو کوسنے اور برا بھلا کہنے کے ساتھ اس حقیقت کو بھی سامنے رکھنا چاہیے کہ جب کسی ملک اور قوم میں برائ وبدکاری اپنی انتہا کو پہنچ جاتی ہے تو اللہ تعالٰی اس قوم پہ ظالم و جابر حکمراں کو           مسلط کردیتاہے


دورے حاضر کے فرعون (مودی) کی جابرانہ پالیسی اور ظالمانہ فیصلہ کہیں ہماری بد اعمالیوں کا نتیجہ تو نہیں؟


جلیل القدر تابعی اور یکے ازاولیااللہ حضرت مالک بن دینار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک صحیفہ سماویہ میں لکھا ہوا دیکھا کہ اللہ سبحانہ وتعالى فرماتا ہے

انى أنا الله مالك الملوك قلوب الملوك بيدى
ونواصيها بيدي فمن أطاعنى جعلتهم عليه رحمة ومن عصانى جعلتهم عليه نقمة فلا تشغلوا أنفسكم بسب الملوك ولكن توبوا إلى أ جعلهم عليكم رحمة
 /بحرالعلوم سمرقند ی ص 2/78 '' '''تفسیر رازی ٦/٤٨٣-حلیتہ الاولیا ١/٣٨٣

یعنی (لوگو!) میں ہی اللہ ہوں شہنشاہوں کا شہنشاہ_بادشاہوں (اور حکمرانوں) کے دیدہ و دل میرے ہاتھ میں ہیں_اب اگر مخلوق میری بندگی واطاعت میں زندگی بسر کرتی ہے تو انہیں عذاب سراپا بناکر ان پر مسلط کردیتاہوں؛ لہٰذا بادشاہوں کو برا بھلا کہنے میں اپنی جانیں نہ کھپاؤ بلکہ میری طرف تو بہ ورجوع لاؤ میں ان کو تمہارے لیے سراپا رحمت بنادوں گا

از قلم:  سید احمد کبیر مرکزی

No comments: