دعائے شفا بشکل منظوم - JaisheMillat

JaisheMillat

Behtreen Ibadat Ilm-E-Deen Hasil karna Hai,~

Latest Tweets

test banner

Post Top Ad

Responsive Ads Here

24 November 2019

دعائے شفا بشکل منظوم

ــــــــــــ *دعائے شفا بشکل منظوم* ـــــــــــــــ
*برائے یادگار اسلاف ، آبروئے اہل سنت ، ناشر مسلک اعلی حضرت الحاج الشاہ مفتی جیش محمد برکاتی المعروف حضور شیرنیپال مدظلہ العالی*


دعا کرتے ہیں ہم سب، ہر گھڑی یہ ذاتِ باری سے
خدا اُن کو شفا بخشے ہر اک مہلک بیماری سے


الٰہی ان کو صحت دے ، انہیں ہر لمحہ راحت دے
ہوا سر سبز ایماں ہر سو جن کی آبیاری سے


خدایا اُن کو قوت دے ، اُنہیں پھر سے وہ ہمت دے
جنہوں نے دین کو بخشی ہے قوت پاسداری سے


مرے مولی ، مرے داتا نبی پاک کے صدقے
انہیں تو دور رکھ ہر رنج وغم سے ، بیقراری سے


عطا کر خضر جیسی عمر اُن کو اے مرے یارب
جلا بخشی جنہوں نے دین کو پرہیزگاری سے


الٰہی مخزنِ برکات کو تو تندرستی دے
لٹیں فیضان اُن کا ہم سبھی پھر باری باری سے


عطا کر یا الٰہی "جیشِ ملت" کو توانائی
ہوئی دنیا دیوانی جن کی عجزو انکساری سے


دعا فرمائیں حضرت کے لیے سب سے گزارش ہے
ہر اک مفتی سے ، عالم سے ، ہر اک حافظ سے ، قاری سے


یقینا "جیش ملت" پھر سے پائیں گے وہی صحت
خدا پر رکھ بھروسہ شــؔاد، نکل تو آہ و زاری سے


ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دعا گو: *ارشـــاد احمد شــــاد مصباحی*
لوکہا بازار ضلع مدھوبنی (بہار)
مقیم حال : دوحہ ، قطر

No comments: