Jang-E-Azadi Aur Khidmat-E-Watan Me Musalmanon Ka Kirdar - JaisheMillat

JaisheMillat

Behtreen Ibadat Ilm-E-Deen Hasil karna Hai,~

Latest Tweets

test banner

Post Top Ad

Responsive Ads Here

15 August 2016

Jang-E-Azadi Aur Khidmat-E-Watan Me Musalmanon Ka Kirdar

i-proud2be-an-indian-2016.jpg

600671767_3aaf72270b.gifجنگ آزادی اور خدمتِ وطن میں سچے مسلمانوں کا کردار 600671767_3aaf72270b.gif▶ سامنا ظلم کا،،، بے خوف و خطر ہم نے کیا

وقت آیا تو فدا ہند پہ سر ہم نے کیا

آج جو پھول نظر آتے ہیں آزادی کے

اِن گلوں کے لیے،،کانٹوں کا سفر ہمنےکیا

قید تھیں رات کے چنگل میں،، وطن کی صبحیں

جان پر کھیل کے،، آزاد سحر ہم نےکیا

پھیکا پھیکا تھا غلامی سے وطن کا چہرہ

دے کے آزادی،،، منور یہ قمر ،ہمنےکیا

ملک و ملت کے لیے ہنس کے چڑھے،، دار پہ بھی

خوف کھایا،،، نہ اگر اور مگر ہم نےکیا

ایک بالشت بھی ،،،دشمن کو نہیں دے سکتے

جس زمیں کے لیے،شعلوں کا گزر ہمنےکیا

فضل حق، کافی، و اشفاق و عنایت جیسے

نذر اِس خاک کی، ہر ایک گہر ہم نےکیا

اک طرف ،،اِس پہ نچھاور ہوئے شیر میسور

دوسری سمت،،، فدا شاہ ظفر ہم نےکیا

ہستیاں جن کی تھیں، سرمایۂ ملک و ملت

فخر سے ،،ہند پہ قربان وہ زر ہمنےکیا

خانقاہوں سے شجاعت کے وہ بادل برسے

خشک ماحول میں بھی،،باغ و ثمر ہمنےکیا

متحد ہو کے لڑے سنی مشائخ،، علماء

ظالم انگریز کو،، یوں ملک بدر ہم نے کیا

سچے مومن کی رگوں میں ہے وطن کی چاہت

اِس پہ قربان،،،دل و جان و جگر ہمنےکیا

جو نبی کا نہ ہُوا ،،، ملک کا وہ کب ہوگا ؟

طشت از بام،،، وہابی کا یہ شر ہمنے کیا

نفرتیں بانٹنے والوں سے ،،، رہے ہم بیزار

ملک والوں کوسدا ،،، شیر و شکر ہمنےکیا

زخم پر زخم دیے،،، اہل عداوت نے ہمیں

پھر بھی اِس ملک کومحبوب نظر ہمنےکیا

امتحاں لیتےرہے،، ظالم و جابر سارے

پیش ،، ہر بار ہی جرأت کاہنر ،، ہمنےکیا

جیتے جی،، کون چھڑا پاے گا یہ ملک بھلا ؟

موت کےبعد بھی، اِس خاک کوگھر ہمنےکیا

لوگ تو ہم کو مٹانے کی بہت تاک میں ہیں

ہم مٹے ،،،اور نہ کوئی دوسرا در ،،ہمنےکیا

صبر ، خودداری ، دلیری ، ہے ہماری فطرت

جس سے گلزار ، ہر اک غم کا شرر ہمنے کیا

آج کہتے ہیں کہ پھل پھول پہ کچھ حق ہی نہیں

جبکہ خوں دےکے،،گھنیرا یہ شجر ہمنےکیا

سن لیں ! غداری کا الزام لگانے والے

خدمت ملک میں ،ہر لمحہ بسر ہمنےکیا

ہم فریدی،،کبھی پیچھے نہیں ہٹنے والے

جو کیا،جب بھی کیا،،ہو کے نڈر ہمنےکیا

از ✍ محمد سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی, بارہ بنکوی.. مسقط عمان +96899633908

No comments: