Valentime Day Kya Hai Islam Ki Nazar Me Kya Ye Zaiz Hai Ya Nahi - JaisheMillat

JaisheMillat

Behtreen Ibadat Ilm-E-Deen Hasil karna Hai,~

Latest Tweets

test banner

Post Top Ad

Responsive Ads Here

8 February 2016

Valentime Day Kya Hai Islam Ki Nazar Me Kya Ye Zaiz Hai Ya Nahi

ویلنٹائن ڈے

ویلنٹائن ڈے کا تاریخی پس منظر

کہا جاتا ہے کہ ایک پادری جس کا نام ویلنٹائن تھا تیسری صدی عیسوی میں رومی بادشاہ کلا ڈیش ثانی کے زیر حکومت رہتا تھا کسی وجہ سے جیل میں ڈال دیا گیا پادری اور جیلر کی لڑکی کے مابین عشق ہو گیا حتی کہ لڑکی نے اس عشق میں اپنا مذہب چھوڑ کر پادری کا مذہب نصرانیت قبول کر لیا اب لڑکی روزانہ ایک سرخ گلاب لیکر پادری سے ملنے آتی تھی، بادشاہ کو جب معلوم ہوا تو بادشاہ نے پادری کو پھانسی کا حکم دے دیا. پادری نے آخری خواہش معشوقہ کے ساتھ گزارنے کا ارادہ کیا اس کے لئے ایک کارڈ پہ "مخلص ویلنٹائن کی طرف سے " لکھ کر بھیجا. بالآخر 14 فروری کو اس پادری کو پھانسی دے دی گئی،اس کے بعد سے ہر 14 فروری کو یہ محبت کا دن اس پادری کے نام ویلنٹائن ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے.

اس دن کو منانے کاانداز :

نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی بے پردگی و بے حیائی کے ساتھ میل ملاپ، تحفے تحائف کے لین دین سے لیکر فحاشی و عریانی کے ہر قسم کا مظاہرہ کھلے عام یا چوری چھپے جس کا جتنا بس چلتا ہے عام دیکھا سنا جاتا ہے،اس دن شراب کا بے تحاشہ کاروبار ہوتا ہے، ساحل سمندر پر بے پردگی اور بے حیائی کا ایک نیا سمندر دیکھائی دیتا ہے. بوس و کنار اور زنا عام سے عام تر ہو جاتا ہے، ایک مرتبہ انگلینڈ کے ایک پرائمری اسکول میں 10 سال کی 39 بچیاں حاملہ ہوئیں تو 15 اور 20 سال کی لڑکیوں کا کیا حال ہوگا؟ وغیرہ وغیرہ.

(ویلنٹائن ڈے) قرآن مجید و احادیث کریمہ کی روشنی میں.

قرآن مجید کی روشنی میں 1 قل للمؤمنين یغضوا... ترجمہ :مسلمان مردوں کو حکم کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں یہ ان کے لئے بہت ستھرا ہے، بے شک اللہ تعالٰی کو ان کے کاموں کی خبر ہے اور مسلمان عورتوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی پارسائی کی حفاظت کریں. (کنزالایمان)

2 سورہ نور میں یہ بھی ہے :ولا یضربن بارجلھن..... ترجمہ :اور زمین پر پاؤں زور سے نہ رکھیں کہ جانا جائے ان کا چھپا ہوا سنگار (کنزالایمان)

3... إنما الخمر و الميسر....

4 ولا تقربوا الزنا...

5 الزانیۃ و الزانی...

احادیث مبارکہ کی روشنی میں :

1 اللہ تعالٰی کے نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے فرمایا کہ لعن اللہ الناظر و المنظور الیہ. (شعب الایمان) 2 سنن ابو داؤد میں ہے کہ والیدان.... ترجمہ : اور ہاتھ زنا کرتے ہیں اور ان کا زنا (حرام کو) پکڑ نا ہے. پاؤں زنا کرتے ہیں اور ان کا زنا (حرام کی طرف) چلنا ہے. اور منہ (بھی) زنا کرتا ہے اور اس کا زنا بوسہ دینا ہے (ابوداؤد)

ناجائز محبت میں دئیے جانے والے تحائف کا حکم :

چنانچہ بحر الرائق میں ہے : عاشق و معشوق (ناجائز محبت میں گرفتار) آپس میں ایک دوسرے کو جو (تحائف) دیتے ہیں وہ رشوت ہے ان کا واپس کرنا واجب ہے اور وہ ملکیت میں داخل نہیں ہو تے. قرآن و حدیث وغیرہ بیان کرنے میں اگر کسی... تو اللہ تعالٰی معاف فرمائے. آمین.

دعاء گو ہے کہ اللہ تعالی ان تمام برائیوں سے کل مؤمنین و مؤمینات کو محفوظ فرماۓ ...آمین

الحمد للہ! ویلنٹائن ڈے منانا وغیرہ دلائل کی روشنی میں واضح ہو گئے

No comments: