Bihar Ke Hindu Musalman Tamam Bihariyon Ko Salam - JaisheMillat

JaisheMillat

Behtreen Ibadat Ilm-E-Deen Hasil karna Hai,~

Latest Tweets

test banner

Post Top Ad

Responsive Ads Here

10 November 2015

Bihar Ke Hindu Musalman Tamam Bihariyon Ko Salam

بہار کے غیور باشندو تمہاری غیرت وحمیت کوتمہاری جرات ودانشمندی کو دل کی گہرائیوں سے سلام بہار کے غیور جیالو . تم نے تو ہمیشہ باد مخالف کے رخ کو موڑا ہے تم نے تو ہمیشہ امن وآشتی صلح وخیر خواہی کاپیغام دیاہے اے بہار کی زمین .تم پر پھر سلام ہو تم نے کثرت میں وحدت کا عملی ثبوت پیش کیا گوتم بدھ بھی تو تمہارے گود میں گیان لینے آئے تھے قطب وقت حضرت مولانا سید محمدعلی مونگیری کو بھی تمہاری کشش کھینچ کرلائی تھی . تم تو شیخ شرف الدین یحی منیری کی زمین ہو تمہارے یہاں کے عارف بااللہ حضرت مولانا محمد عارف صاحب ہرسنگھ پوری بھی تو تھے تم نے دنیا کو علامہ سید سلیمان ندوی اور علامہ مناظر احسن گیلانی اور علامہ شوق نیموی بھی تو دیا خانقاہ مجیبیہ روحانیت کامرکز بھی تو تمہارے ہی گود میں ہے مفکر اسلام مولانا سید ابو المحاسن سجاد بھی تو تمہارے ہی لائق وفائق فرزند تھے جنہوں نے اسلامیان ہند کو جمیعت علماء ہند اورامارت شرعیہ دیا مسلم پرسنل لاء کے رہنما خطوط دئے عارف ربانی مولانا الحاج منور علی صاحب نستوی بھی تو تھے جنہوں نے مدرسہ امداد یہ قائم کیا حضرت مولانا سید منت اللہ رحمانی صاحب نے بھی تمہاری گود سے اٹھ کر مسلم پرسنل لاء بورڈ قوم کے حوالہ کیا کتنوں کو گنوائوں ہاں ہاں امت کاوہ فقیہ وقت بھی تمہاری گودوں کاپلا بڑھا تھا جو اسم بامسمی تھا مجاہدالاسلام قاسمی کے نام سے دنیا نے اس کے علم وفہم فقہ وتدبرکو جانا تھا وہ علوم اسلامیہ کا دماغ تھا اور ابھی سید نظام الدین کے نام سے دنیا کا ایک جانا پہچانا درویش جو تمہاری زمین کا محافظ تھا تمہارے تحفظ کی فکر لئے ہوا دنیا چھوڑ گیا تم اس کی شرافت و پاکیزگی کو کس طرح ضائع کرتی چنانچہ تم نے اپنے پرکھوں کی شرافت وپاکیزگی کو وقار کو بحال رکھا اور اپنےدامن کو فرقہ پرستوں کی زد میں آنے سے محفوظ رکھا اے سرزمین بہار . تم پر فضل ربانی ہوا تمہارے موجودہ سپوتوں کی دعائیں اور جدوجہد کام آئ . خدا ہمیشہ تمہاری حفاظت فرمائے اور جن لوگوں کو تم نے اپنی زمین پر بٹھایا ہے خدا انکو عدل وانصاف کی توفیق بخشے کہ وہ اس نعمت کی قدر کریں اور وطن عزیز کو فرقہ پرستوں سے بچانے کے عہد پر قائم رہیں اے بہار کے باضمیر ووٹرو . سپوتو .دانشور .عالمو فاضلو اور حق پسند صحافیو اورشوشل میڈیا کے متفکر ساتھیو تم سب کو مبارکباد اور قابل قدر اور فخر بہار دو عظیم بزرگ محترم جناب نتیش کمار صاحب و لالو پرشاد یادو صاحب بطور خاص دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور مستقبل کیلئے نیک تمنائیں قبول کریں اور نوشتئے دیوار پر پھر غور فرمالیں کہ اتحاد زندگی ہے انتشار موت اس موقع پر محترمہ سونیاگاندھی جی اور ان کے پتر جناب راہل گاندھی کو بھی فرقہ پرستوں سے مقابلہ کیلئے عظیم اتحاد کے ساتھ رہنے پر اور اس عظیم کامیابی پر مبارکباد ہمارا بہار پر بہار . بہار زندہ آباد . ہندوستان زندہ آباد. بہار کے غیور جیالو زندہ آباد

No comments: